زبردستی ٹیکسی میں بٹھانے والے نے رمیزراجہ کو اتارا کیوں؟

Jun 19, 2016

Ramiz Raja

کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی بدولت اب پرستار اپنے پسندید اداکاروں، فنکاروں ، کھلاڑیوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مشہور ہستیوں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں سب سے اہم کردار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ادا کر رہی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایک پرستار کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا ایسا جواب دیا کہ سب ہی حیران ہونے کے ساتھ ساتھ  لطف اندوز بھی ہوئے۔ رمیزراجہ سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداح نے سوال کیا کہ اپنے کسی کریزی  پرستار سے جڑی کوئی  بات بتائیں ؟۔

جواب میں رمیزراجہ نے جوٹوئٹ کیااس نے سب کے لبوں پر ہی مسکراہٹیں بکھیردیں۔ راجہ کے مطابق ایک بار دبئی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے انہیں منتت سماجت کر کے اپنی ٹیکسی میں بٹھایا۔ وہ بہت خوش تھا مگر پانچ منٹ بعد ہی اس نے ٹیکسی سائیڈ پر روک کر مجھے گاڑی سے اترنے کے لیے کہہ دیا۔

ڈرائیوراتنا خوش تھا کہ اس کا سانس پھول رہا تھا۔ اس نے مجھے کہا کہ آپ کی موجودگی کے باعث میں سانس نہیں لے پا رہا اس لیے آپ پلیز ٹیکسی سے باہر آجائیں۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پرستار کی اس حرکت پر انتہائی حیران ہوئے۔ راجہ نے اس اب تک ملنے والا سب سے کریزی فین قرار دیا ہے۔ سماء

taxi driver

Tabool ads will show in this div