ماں کی ممتا،بچے کو شیر کے جبڑے سے نکال لائی

gi-0504003 کولوراڈو : امریکی ریاست کولوراڈو میں بچے کو بچانے کے لئے امریکی ماں شیر سے لڑ پڑی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی مغربی ریاست کولوراڈو میں اپنے بچے کی جان بچانے کے لئے ایک ماں پہاڑی شیر سے لڑ پڑی۔ two مغربی کولوراڈو میں پانچ سالہ بچہ گھر کے باہر اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اسی دوران پہاڑی شیر آگیا اور اس نے بچے پر حملہ کر دیا۔ 3035740102_aac9fea453_o اس پر ماں نے ایک وزنی لوہے کی راڈ سے شیر پر حمل کردیا اور اس کے شور مچانے پر دیگر لوگ اکھٹے ہوگئے اور شیر بھاگ گیا۔ one مقامی پولیس کے مطابق شیر کے حملے کی وجہ سے بچے کے چہرے ، سر اور گردن پر زخم آئے ہیں جبکہ بچے کو بچاتے ہوئے ماں کے ہاتھ اور پیر بھی زخمی ہوئے ۔ تاہم وہ بچے کو بچا کر گھر کے اندر لے جانے میں کامیاب رہی۔ مقامی حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سماء

USA

MINOR BOY

playing

mother rescused child

lion attack son

mountain lion

Tabool ads will show in this div