میمو سےمتعلق کمیشن کاآج پہلااجلاس ،عاصمہ جہانگیرکاکمیشن کےسامنےپیش ہونےسےانکار

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن آج باقاعدہ سماعت شروع کرے گا۔ حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

میمو گیٹ کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے تحقیقاتی عدالتی کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے طلب کیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم بھی کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ نے میمو کے حقائق جانچنے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت، وطن پارٹی اور کینڈین شہری کی درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے جمعہ کو اپنا متفقہ فیصلہ جاری کیا تھا۔

کمیشن کے پاس جوڈیشل افسران کے اختیارات ہوں گے اور وہ اپنی معاونت کے لیے وکلاء، سائبر کرائم اور فرانزک ماہرین کی خدمات حاصل کر سکے گا۔


فیصلے کے مطابق کمیشن اندرون اور بیرون ملک سے مروجہ قوانین کے تحت شہادتیں اکٹھی کرسکے گا۔ تاہم حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وہ اس لیے کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوں گی کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔سماء

paypal

comedian

Tabool ads will show in this div