پشاور؛فائرنگ کرنے والے کم عمرلڑکے اورباپ کوجیل بھیج دیا گیا

Fake Muharrar Remand Psh MAZ Pkg 18-06

پشاور: گزشتہ روز صدر کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کو ہراساں کرنے والے باپ بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا۔ عدالتی احکامات سن کر ملزم کا بیٹا آبدیدہ ہوگیا۔

شہر کے حساس علاقے میں شہری کو زدوکوب کرنے اور اسلحہ تاننے پرجعلی پولیٹیکل محررعمران خان کو کمسن بیٹے سمیت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل جج نے ملزم باپ بیٹے کا 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔

موٹر سائیکل سوار پر کھلے عام اسلحہ تاننے پر عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیا۔عدالتی احکامات سنتے ہی ملزم عمران خان کا بیٹا رونے لگا۔

ملزم عمران نے عدالت سے استدعا کی کہ چوتھی جماعت کے طالبعلم اس کے بیٹے عبداللہ کی عمر صرف 10 سال ہے، اسے  جیل نہ بھجوایا جائے تاہم عدالت نے عبداللہ کو ڈسٹرکٹ جیل پشاورمیں بچوں کی جیل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

ویڈیو دیکھیے: پشاور؛سرکاری گاڑی میں سوار بچوں کی کھلے عام فائرنگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزم عمران خان پشاور کے حساس علاقے میں اوورٹیکنگ پر طیش آگیا تھا۔ سرکاری گاڑی میں سوار باپ اور کم عمر بیٹے نے موٹرسائیکل سوارپر اسلحہ تان کر اسے ہراساں کیا۔ملزم نے پولیس کے سامنے بھی غلط بیانی کرتے ہوئے خود کو پولیٹٹیکل محرر ظاہر کیا تھا۔

فائرنگ کی فوٹیج  میڈیا پرآنے کے بعد پولیس نے ملزم باپ اور بیٹے کو گرفتارکرلیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماء

PTI

motorcyclist

Govt Number Plate

Tabool ads will show in this div