کچھوؤں کی افزائش نسل،دل چھو جانے والی ویڈیو

turtle-700x438   کراچی :  کراچی کے ساحل کے قریب لوگوں نے بروقت مدد کرکے کچھوئے کو پلاسٹک کی تھیلی سے آزاد کرادیا۔ دل کو چھو جانے والا منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا، جب کہ لوگوں نے کراچی کے ساحلی علاقے کے قریب ایک کچھوئے کو پلاسٹک کی تھیلی میں جھکڑا بے یارو مدد گار پایا۔ ایک جیالے نے غڑپ کرکے پانی میں چھلانگ لگائی اور کچھوئے کو پکڑ کر کشتی تک لایا اور اسی پلاسٹک کی تھیلی سے آزاد کیا۔ 54adabc2bff89 واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے پاکستان میں کچھوؤں کی افزائش نسل اور ان کی حفاظت کیلئے مختلف ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے تحت لوگوں میں کچھوؤں کو بچانے اور ان کی حفاظت سے متعلق تربیت دی گئی۔ ماہرین کے مطابق کچھوئے کی نسل آئندہ پچاس سال میں ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ کھچوں کی افزائش نسل اور ان کو بچانے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے۔ سی فوڈ کی صنعت اور سمندری آلودگی کے باعث کچھوؤں کی نسل میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ 5717cf069b22f ڈبیلو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے کچھوئے کی افزائش نسل کیلئے کام کیا جا رہا ہے، جب کہ دوسری جانب کچھوؤں کی نایاب نسل کو بچانے کیلئے ملک میں بنایا گیا اڑتیس سال پہلے کا قانون آج تک صرف کاغذی حد تک ہی محفوظ رہا۔ کچوؤں کی سات میں سے دو قسمیں گرین اور ایڈلی اولو کی نسل بڑھانے کیلئے دنیا میں خاص اقدامت کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھوؤں کے ایک لاکھ بچوں میں سے صرف ایک بچہ ہی بالغ عمر تک پہنچتا پاتا ہے۔ DSC01056 پاکستان میں خاص طور دریائے سندھ اور اس سے ملحقہ ندی نالوں اور پنجاب میں مختلف بیراجوں دریاوں اور نہروں میں کچھووں کی نو اقسام پائی جاتی ہیں، جو ماحولیاتی آلودگی شکار پانی کی کمی اورسمگلنگ کی وجہ سے ناپید ہوتی جارہی ہیں۔ images کچھوے دوسری آبی حیات کی بقا کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں اور خاص کر سمندروں دریاوں اور ندی نالوں کی تہہ میں صفائی کا کام کرتے ہیں۔ سماء

turtle

WWF

Marine Life

Tabool ads will show in this div