میمو نے حکومت اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کردیا، یاسین آزاد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ میمو اسکینڈل پر نواز شریف کسی خاص ادارے کے کہنے پر سپریم کورٹ گئے ۔۔ سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد کہتے ہیں میمو نے حکومت اور فوج کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے۔
 پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض کہتے ہیں نواز شریف قومی اسمبلی کو بہت کچھ کہتے ہیں لیکن انہیں پنجاب کی اسمبلی نظر نہیں آتی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سال بھر میں صرف چار بار اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف میمو کا معاملہ کسی خاص ادارے کے کہنے پر سپریم کورٹ لے کر گئے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ کاغذ کے ٹکڑے نے اٹھارہ کروڑ عوام کو تقسیم کردیا ہے اور اسکینڈل نے حکومت اور فوج کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ ریاست کا کوئی ستون غلط اقدام کرے تو تنقید کی جاسکتی ہے۔ عوام کی عدلیہ سے توقعات پوری نہیں ہوئیں۔

اور

کو

نے

registered

Video

Amnesty International

johnson

nyt

Tabool ads will show in this div