انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا پہلا ہدف ہے،مصباح الحق

Pcb Misbah Ul Talk Lhr 17-06

لاہور: پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی دورہ انگلینڈ کےلئے بھرپور تیار ہیں اور ٹیم بہتر نتائج دے گی۔ ٹیم کی بیٹنگ تجربہ کار ہے اور یہ دورہ ٹیم کےلئے تاریخی ثابت ہوگا۔

لاوہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا پہلا ہدف ہے اس لیے تمام تر توجہ اسی سیریز پر مرکوز ہے۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ چیلنج ضرور ہے مگر 2010 کے مقابلے میں اس دفعہ ان کی بیٹنگ خاصی تجربہ کار ہے جس کا ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم اپنی ماضی کی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریگی۔ سیریز میں لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر محمد عامر کافی اہم کردار ادا کریں گے۔

دورہ انگلینڈ،قومی ٹیم کوایدھی فاؤنڈیشن کالوگولگانےکی اجازت مل گئی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں دورہ انگلینڈ کےلئے ہفتہ کی صبح نو بجے لاہور سے انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تقریباً 6 سال بعد انگلینڈ جارہی ہے، پاکستان نے انگلینڈ کا آخری دورہ 2010 میں کیا تھا جب قومی ٹیم کے اس وقت کے کپتان سلمان بٹ، فاسٹ باولر محمد آصف اور محمد عامر پر لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے تھے اور اس جرم کے اعتراف پر تینوں کھلاڑیوں کو پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی کی سزا پوری کرنے کے بعد فاسٹ باولر محمد عامر ایک مرتبہ پاکستان ٹیم میں واپس آ چکے ہیں اور دورہ انگلینڈ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے طرح تیار ہیں،ایلسٹرکک

دورہ انگلینڈ کےلئے اعلان کردہ 17 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم میں تین اوپنرز محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم پانچ مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق (کپتان) اسد شفیق، افتخار احمد، پانچ فاسٹ بولرز محمد عامر، راحت علی، عمران خان سینئر، سہیل خان، وہاب ریاض، دو اسپنرز یاسر شاہ، محمد ذوالفقار بابر اور دو وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجر انتخاب عالم، اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر سپورٹنگ سٹاف بھی ٹیم کے ہمراہ ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 4 ٹیسٹ میچز، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز تین جولائی کو سمر سیٹ کے خلاف ٹاﺅنٹن میں سائیڈ میچ سے کریگی جبکہ دوسرا سائیڈ میچ سسکس کے خلاف کاﺅنٹی گراﺅنڈ ہوو میں 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کو محمد عامر کا انگلینڈ کا ویزہ، پاسپورٹ موصول ہوگیا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14جولائی کو لارڈز میں، دوسرا 22 جولائی کو مانچسٹر میں، تیسرا 3 اگست کو ایجباسٹن میں اور چوتھا 11 اگست کو اوول میں ہوگا۔ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساﺅتھ ہیمپٹن میں، دوسرا 27 اگست کو لارڈز میں، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم میں، چوتھا یکم ستمبر کو ہیڈ نگلے میں اور پانچواں 4 ستمبر کو کارڈف میں ہوگا۔

سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ 7 ستمبر کو مانچسٹر میں ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ کے دوران آئرلینڈ کے خلاف بھی دو ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 18 اگست کو اور دوسرا ون ڈے میچ 20 اگست کو ڈبلن میں ہوگا۔ سماء/اے پی پی

pakistan cricket team

England Tour

MICKEY ARTHUR

Tabool ads will show in this div