عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو ایک ارب تئیس کروڑ ڈالر قرض دینگے

pakistan-s-gdp-growth-set-to-rise-with-robust-recovery-imf-1428426928-5591

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے رواں ماہ پاکستان کو ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض دیں گے۔ زرمبادلہ کے زخائر ریکارڈ تئیس ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے تیس جون تک ایک ارب تیس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ ستائیس جون کو پچاس کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری دے گا۔

اکیس جون کو عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بھی پچاس کروڑ ڈالر کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک بھی اٹھائیس جون کو پاکستان کیلئے تیس کروڑ ڈالر منظور کر سکتا ہے۔ یہ رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق تیس جون تک زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح تئیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ سماء

International Monetary Fund

development projects

USD 1.23 billion

Tabool ads will show in this div