اے این پی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ منصوبےکےتحت کی جاری ہے۔ شاہی سید

اسٹاف رپورٹر


کراچی : اے این پی سندھ کے صدرشاہی سید نے فرقان شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہر میں وقفے وقفے سے کارکنان و ذمہ داران کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہایک خاص سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہر میں وقفے وقفے سے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان و ذمہ داران کی ٹارگٹ کلنگ کا گھناؤنا سلسلہ جاری ہے۔


 نئے سال کے شروع ہوتے ہی آج عوامی نیشنل پارٹی سائٹ ٹاؤن یوسی ون کے سینئر نائب صدر فرقان شاہ ولد فرمان شاہ کو پاک کالونی بڑا بورڈ بس اسٹاپ کے قریب ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا گیا۔


عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتظامیہ سے فر قان شاہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


ان کے اعلامیے میں مذید کہا گیا ہےکہ کارکنان پر امن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں، جبکہ انتظامیہ عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داران و کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ سماٴ

کی

فٹبال

پی

جاری

Murder

Tabool ads will show in this div