فلوریڈا فائرنگ واقعہ پر ترک وزیراعظم کا افسوس

160612082538-08-orlando-shooting-0612-super-169 استنبول : ترک وزیراعظم نے امریکی نائب صدر کو ٹیلی فون کرکے فلوریڈا میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے امریکی نائب صدر جوبائڈن کو ٹیلی فون کر کے ریاست فلوریڈا ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ترکے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے واقعہ پر امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس وقت دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور اس جد وجہد میں بہت سی جانیں قربان کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکا کی تکلیف کا احساس ہے اور ہم اس میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور ترکی داعش سمیت سب دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے لئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جوبائڈن نے تعزیت کرنے پر بن علی یلدرم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ترکی ایک ایسی حالت میں ہے کہ جہاں وہ امریکا کی تکلیف کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔ سماء

Orlando Firing

night club shooting

Tabool ads will show in this div