نائٹ کلب متاثرین سے یکجہتی،اوباما اورلینڈو پہنچ گئے

INT OBAMA IN ORLENDO VO 17-06 فلوریڈا : نائٹ کلب فائرنگ کے متاثرين سے اظہار يکجہتي کيلئے صدر اوباما اورلينڈو پہنچ گئے، ہتھياروں کي فروخت پر پابندي کيلئے فوري قانون سازي کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائٹ کلب حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکہجتی کیلئے امریکی صدر براک اوباما اورلينڈو پہنچ گئے ہیں۔ اورلینڈو آمد پر امریکی صدر براک اوبام نے فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزيت کي اور کہا کہ ايسے واقعات کي روک تھام کيلئے اسلحہ کي فروخت پر پابندي کيلئے قانون سازي ضروری ہے، ورنہ مستقبل ميں بھی ايسے سانحات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سماء

POTUS

Orlando

Omar Mateen

US President Obama

Night Club Firing

Tabool ads will show in this div