پشاور : پاک افغان بارڈر پر بننے والے طورخم گيٹ کو ميجرعلي جواد چنگيزي شہيد کے نام سے منسوب کرنے کا فيصلہ کرلیا گیا، حکومت کي جانب سے اعلان ايک سے دو روز ميں کر ديا جائے گا۔
افغان سرحد پر طورخم دروازے کا نيا نام علي جواد چنگيزي گيٹ ہوگا، حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے ميجرعلي جواد چنگيزي کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گیٹ شہيد کے نام کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے گیٹ کے نام کا باضابطہ اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں بل اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا، افغان اشتعال انگیزی کے باعث میجر اور لیفٹننٹ سمیت 18 اہل کار زخمی ہوئے، بعد ازاں میجر علی جواد چنگیزی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واقعہ پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ ہر سطح پر معاملہ اٹھایا گیا اور شدید احتجاج کیا گیا۔ سماء