صحبت پور بارودی سرنگ دھماکے میں دو بچے جاں بحق

landmine جعفرآباد : صحبت پور کے علاقے گوٹھ عید محمد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو کم سن بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں واقع گوٹھ عید محمد میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس میں دو کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سر چ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی بہن تھے ، جو گھر سے باہر کھیل رہے تھے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت آٹھ سال کی عائشہ اور دس سال کے اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

MINOR BOY

LAND MINE

Levies

Children killed

Suhbat Pur

Tabool ads will show in this div