سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی،عوامی تحریک آج دھرنا دیگی

PAT DHARNA HELI 10AM LHR New 17-06 لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دو برس بيت گئے، جس پر عوامي تحريک کی جانب سے دھرنے کي تيارياں جاري ہیں، پينوراما سينٹر اور مسجد شہدا کے درميان مال روڈ کا مقام دھرنے کیلئے چنا گیا ہے، طاہر القادري آج اہم لائحہ عمل  کا اعلان کريں گے۔ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی دوسری برسی پر عوامی تحریک آج لاہور مال روڈ پر دھرنا دے گی، شہداء ماڈل ٹاؤن کے حق میں انصاف کا مطالبہ لیےعوامی تحریک کے کارکنان پنجاب اسمبلی کے سامنے بیٹھیں گے۔ لاہور کے مال روڈ پر عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ الفلاح بلڈنگ کے سامنے اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، اسٹیج50فٹ لمبا،32فٹ چوڑا اور بارہ فٹ اونچا ہے،انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دس سے پندرہ ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی، جب کہ اسکرینیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی دھرنے کے مقام پر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ Pat Preparation Lhr Pkg 16-06 ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایلیٹ فورس کے 27 اہلکار تعینات ہونگے جبکہ ایلیٹ فورس کی 6 گاڑیاں بھی انکی حفاظت کیلئے فراہم کی جائیں گی ۔ دوسری جانب مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی تیاریوں کے باعث اردگرد کے سڑکوں پر ٹریفک کا دباﺅ بڑھ گیا ہے، جبکہ دھرنے کے دوران ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک کیلئے متبادل پلان تیار کر لیا ہے ۔، جب کہ دو بجے ریگل چوک سے چیئرنگ کراس تک سڑک بند کی جائے گی۔ دھرنے کیلئے  پنڈال جی پی او چوک تک بنایا جائے گا۔ Containor Lhr Pkg 16-06 پنڈال میں داخلے کیلئے خواتین، مردوں اور وی آئی پیز کیلئے الگ الگ دروازے ہوں گے، بیرونی سیکیورٹی پولیس جب کہ اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عوامی تحریک کی ہوگی، دھرنا کتنی دیر جاری رہے گا یہ اعلان آج قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری خود کریں گے۔ دھرنے کے مقام کے اطراف میں سیکڑوں بینرز بھی لگا دیئے گئے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج افطاری کے بعد مال روڈ پر عوامی تحریک کا دھرنا شروع ہوگا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کارکنوں کیساتھ افطاری اور سحری کریں گے۔ سماء

PUNJAB

tahir ul qadri

pakistan awami tehreek

MODEL TOWN

TUQ

MALL ROAD

chairing cross

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div