راولپنڈی، اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ ہڑتال جاری، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے جڑواں شہروں کی کئی اہم سڑکوں کو بلاک کر کے گاڑیوں پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

شہر اقتدار اسلام آباد اور راولپنڈی میں گاڑیوں کی طویل قطاریں اور عوام سراپا احتجاج نظر آئے۔

جڑواں شہروں میں سی این جی کی عدم فراہمی پر پبلک ٹرانسپورٹر کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہو گئی ہے اور آج کے مناظر کل سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، بس اسٹاپس پر مسافر گاڑیوں کا انتظار کرتے  خوار ہورہے ہيں، تو سڑکوں پر ٹرانسپورٹروں کا راج ہے ۔

ڈنڈا بردار مظاہرین نے فیض آباد کے قریب گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور مسافروں کو ان کی گاڑیوں سے اتار لیا، مظاہرين نے آگ لگانے کے ليے، موٹرسائکلوں کو روک کر پيٹرول نکالنا شروع کر ديا اور مري روڈ کے مختلف مقامات فیض آباد، رحمان آباد، مریڑ حسن اور بارہ کہو پر ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کردیں ۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے بکتر بند اور قیدیوں والی گاڑیاں بھی طلب کرلیں جبکہ راولپنڈی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے لیے اعلٰی افسران کومظاہروں کے مقامات پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دے ديا ہے۔ سماء

اور

میں

planet

توڑ

voting

diet

Tabool ads will show in this div