برطانوی ممبرپارلیمنٹ جوکوکس قاتلانہ حملےمیں چل بسیں

Jun 16, 2016

لندن: برطانوی کاؤنٹی یارکشائر کے علاقے برسٹال میں ممبر پارلیمنٹ جوکوکس قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوکر چل بسیں۔

برطانوی میڈیا کےمطابق جو کوکس کا تعلق اپوزیشن سے تھا ۔ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے جوکوکس یورپی یونین ریفرینڈم کے سلسلے میں اپنے حلقے میں موجود تھیں جب ان پر حملہ کیا گیا۔

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے جوکوکوکس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ڈیوڈ کیمرون کا کہناتھاکہ  انھیں اس واقعے پر شدید تشویش ہے۔ انھوں نے جو اور ان کے اہل خانہ کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔ وزیراعظم نے یورپی یونین کے حملے سے تمام سرکاری مصروفیات روک دی ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون آج والی والی ریلی میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

جوکوکس پرحملہ کرنےوالے مبینہ شخص کوبھی پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔  ایجنسی/ سماء

Tabool ads will show in this div