وزیراعظم کی نئے صوبے بنانے کی حمایت

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: ملک میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قبائلی علاقوں پر مشتمل غیورستان ۔ ہزارہ اور سرائیکی صوبہ بنانے کی حمایت کی ہے۔۔۔

ملتان وزیراعظم کا شہر اور سرائیکی صوبے کے حامیوں کا گڑھ ہے، وزیراعظم گیلانی بھی سمجھتے ہیں کہ یہ صوبہ عوام کا حق ہے۔۔

نئے صوبوں کے قیام کو ملک جوڑنے کی کوشش قرار دینے والے وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اگر صوبوں کو اختیارات دیئے جاتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا۔۔

صرف یہی نہیں وزیراعظم نے چیف وہیپ کو صوبے کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کرکے قرارداد پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی  ہے۔۔

نون لیگ کے سربراہ نواز شریف گزشتہ روز کراچی میں تھے انھوں نے اپنے دور حکومت میں فوجی عدالتوں کا ذکر کیا تھا۔۔ اگرچہ نون لیگ کے رہنما سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں سے متعلق میاں نواز شریف سے منسوب بات درست نہیں لیکن وزیراعظم نے اسی بیان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔۔

ایم کیوایم نے بھی نواز شریف پر تنقید کی اور حکمراں اتحاد کی اہم جماعت نئے صوبوں کے معاملے پر حکومت کے ساتھ بھی ہے، لیکن سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ اے این پی کے تحفظات دور کئے بغیر حکومت کی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔۔ سماء،

خبر دیکھنے کیلئے ویڈیو کا بٹن کلک کیجئے

کی

eid

unicef

trapped

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div