اورلینڈو نائٹ کلب میں لوگوں کی جان بچانے والا ہیرو

Jun 16, 2016

rexfeatures_5726039b-copy-640x457

فلوریڈا: اورلینڈو حملے کے ولن  نے اننچاس لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا تو ہیرو عمران یوسف نے کم وبیش ستر لوگوں کی جانیں محفوظ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی میرین اہلکار اور پلس کلب کے سیکیورٹی گارڈ عمران یوسف نے ہمت اور ذہانت کا عملی ثبوت پیش کیا اور کلب میں محصور لوگوں کےلئے ڈھال بن گیا۔

اورلینڈوحملہ؛عمرمتین بھی ہم جنس پرست نکلا

عمران یوسف کا کہنا تھا کہ میں کلب کے اندر داخل ہوا اور دروازہ کھولنے کا کہا لیکن خوف کی وجہ سے کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ اسکے بعد میں چھلانگ لگا کر اندر داخل ہوا ور لوگوں کی جان بچائی۔

636014954757971234-Imran-Yousuf

اتنا کچھ کر دکھانے کے باوجود بھی عمران کی آنکھوں میں نمی نظر آئی۔ اسکا کہنا تھا کہ کاش میں مزید لوگوں کی بھی جانیں بچا سکتا۔

اورلینڈو کے نائٹ کلب سے تقریبا 70 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، جبکہ 49 لوگ کلب کے اندر ہلاک اور 53 زخمی ہوئے تھے۔ سماء

MUSLIM

Orlando shooting

gay club shooting

Imran Yousuf

Tabool ads will show in this div