عمران طاہر تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی بالر بن گئے

Jul 08, 2017

CRICKET-TRI-SERIES-WIS-RSA

باربڈوس: لیگ اسپنر عمران طاہر ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے جنوبی افریقی بالر بن گئے ہیں۔

جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے تیز ترین وکٹیں لینے کا اعزاز گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے میچ کے دوران مارلن سیمیولز کو آوٹ کرکے حاصل کیا۔

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 139 رنز کے واضح مارجن سے میچ میں شکست دی۔ عمران طاہر نے مخالف ٹیم کے خلاف 9 اوورز میں 45 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے یہ اعزاز 58 میچز کے دوران حاصل کیا۔

واضح رہے اس سے پہلے 100 تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈ جنوبی افریقی بالر مورنی مورکل کے پاس تھا۔ سماء

West Indies

south african leg spinner

fastest 100 wickets

ODI format

Morne Morkel

Tabool ads will show in this div