امریکا کی پاکستان،افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش

Jun 16, 2016

john-kirby1

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا کو طورخم بارڈر پر ہونے والی حالیہ جھڑپوں پر تشویش ہے۔

ترجمان نے دونوں اطراف میں بھاری مقدار میں اسلحہ کی موجودگی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ حالیہ جھڑپوں میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کشیدگی اور کراسنگ پوائنٹس پر اختلافات کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کا ہونا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی میجر کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سماء/اے پی پی

US STATE DEPARTMENT

Torkham Border Firing

pak afghan relations

major ali jawad martyred

Tabool ads will show in this div