سینیٹر حمد اللہ کی عبوری درخواست ضمانت 23 جون تک منظور

hamd Ullah hairing Isb Vo Ex 16-06

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی عبوری درخواست ضمانت تئیس جون تک منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر حمد اللہ عبوری ضمانت کے لیے مقامی عدالت پہنچے جہاں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے کی۔

hamdullah-marvi

عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت پر سینیٹر حمد اللہ کی عبوری ضمانت 23 جون تک منظور کی اور ملزم کو تئیس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ کوہسار پولیس کو تئیس جون کو ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

سینیٹر حمد اللہ کے وکیل ظہیر اللہ جان کا کہنا تھا کہ دفعات قابل ضمانت ہیں اور مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ کے خلاف مقدمہ ماروی سرمد کی جانب سے تھانہ کوہسار میں دھمکی دینے اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے الزام کے تحت درج  کیا گیا ہے۔ سماء

jui f

interim bail

Marvi Sirmed

senator hafiz hamdullah

Raja Asif Mehmood

Kohsar police station

Tabool ads will show in this div