قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کا ابتدائی معاہدہ طے پاگیا، افغان طالبان کا دعویٰ

اسٹاف رپورٹر
کابل: افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ ، قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
 طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ای میل پیغام میں قطر کے دارلحکومت دوہا میں سیاسی دفتر کے قیام کے  معاہدے کی تصدیق کی ہے ۔
انکا کہنا ہے کہ  عالمی برداری کو سمجھنے کے لئے وہ مخلتف ممالک میں سیاسی دفاتر کے قیام کے لئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں قطر میں پہلا سیاسی دفتر کھولا جائے گا جس کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ای میل پیغام میں انکا کہنا تھا کہ امریکا سے گونتا نامو بے سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکا غیر اعلانیہ طور پر طالبان کی جانب سے دوسرے ممالک میں دفاتر کھولنے کی حمایت کا بھی عندیہ دے چکا ہے ، جبکہ افغانستان نے بھی امن مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے قطر میں طالبان کا دفتر قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
 ۔۔

میں

کا

jirga

demand

دفتر

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div