آرمی چیف کو سالگرہ مبارک

army chief

اسلام آباد: پاکستان سے دہشت گردی کا بڑی حد تک خاتمہ کرنے والے آپریشن ضرب عضب کا ذکر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بغیر ادھورا ہے۔ فوج کے سپہ سالار آج ساٹھ برس کے ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 1956 میں ایسے فوجی گھرانے میں آنکھ کھولی جس نے وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

جنرل راحیل شریف کے ماموں میجر عزیز بھٹی کو 1965 میں نشان حیدر کا اعزاز دیا گیا تھا جبکہ  بڑے بھائی میجر شبیرشریف نے بھی انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بہادری کی مثالی داستان رقم کی اور انیس سو اکہتر میں فاتح سبونہ اور نشان حیدر کا اعزاز حاصل کیا۔

بڑے بھائی کی شہادت کے پانچ سال بعد راحیل شریف  نے 1976 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ بہترین سروس ریکارڈ کے باعث جنرل کے عہدے تک پہنچے اور 29  نومبر 2013 کو پاک فوج کے سپہ سالار بنائے گئے۔

آرمی چیف ہلال امتیاز ملٹری کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں لیکن اس سے بڑا اعزاز پوری قوم کی طرف سے ملنے والی محبت ہے۔شکریہ راحیل شریف آج کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔

جنرل راحیل شریف کی قیادت میں 2 برس سے جاری آپریشن ضرب عضب نےغیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔اس آپریشن نے نہ صرف قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلائی بلکہ پوری دنیا میں پاک فوج کا وقار مزید بلند کیا۔ سماء

operation zarb e azb

general raheel sharif

ary chief

birthday of army chief

Tabool ads will show in this div