ڈاکٹرعاصم کااویس مظفرکےخلاف اہم ویڈیوبیان جاری

Jun 15, 2016

Dr Asim Sot Super Ex 15-06

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Dr-Asim-Sot-Super-Ex-15-06.mp4"][/video]

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعاصم نے دوران حراست آصف زرداری کے اہم دست راست اویس مظفرکےخلاف بیان دیدیا۔

سماء کو موصول ہونے والی ویڈیومیں ڈاکٹر عاصم کوکرسی پر بیٹھے بیان دیتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھاکہ اویس مظفرکوآصف زرداری کی والدہ نے پالاہے۔ ڈاکٹرعاصم نے الزام عائد کیاکہ اویس مظفروزیراعلیٰ نہ ہوتےہوئےبھی وزیراعلیٰ بن گیاتھا۔

ڈاکٹرعاصم نے انکشاف کیاکہ اویس مظفرنےہرقسم کی کرپشن کےاندرہاتھ ڈالا۔ انھوں نے بتایا کہ اویس مظفر نےزمینوں کے معاملے میں ہاتھ ڈالا،جہاں بھی اس کوموقع ملایہ اس میں شامل رہا۔ ڈاکٹرعاصم نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ 600کی ویکسین کوایک ہزارمیں خریداگیا۔

ڈاکٹرعاصم نے شکوہ کیاکہ انھوں نے اویس مظفر کی آصف زرداری سے شکایت کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ اویس مظفرنےمجھےدھمکی دی کہ ایسا ٹیکہ لگاؤں گاکہ یادرکھوگے۔  سماء

Tabool ads will show in this div