سندھ میں آج رات سی این جی اسٹیشنز 35 گھنٹوں کیلئے بند کر دیئے جائیں گے

اسٹاف رپورٹ
کراچی: گیس بحران سندھ میں بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔۔۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات سے پینتیس گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن دہماکے سے پھٹنے کے سبب گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔  شہریوں نے فیصلے کو ظلم قرار دیا ہے ۔۔۔

بلوچستان کے علاقے اوچھ میں گزشتہ شب ڈیڑھ بجے سوئی سدرن گیس کمپنی کی اٹھارہ انچ قطرکی پائپ لائن پھٹنے گئی ۔ پائپ لائن کے ذریعے ایس ایس جی سی سسٹم میں 144ایم ایم سی ایف ڈی گیس داخل ہوتی ہے۔۔

گیس کی فراہمی بندہونے کی وجہ سے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان میں آج رات آٹھ بجے سے جمعہ کی صبح سات بجے تک سی این جی اسٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندرکھنے کااعلان کیاہے۔

شہری کہتے ہیں یہ زیادتی ہے۔۔

شہریوں کے مطابق ایس ایس جی سی نے پہلے توچارروز تک رات میں گیارہ گھنٹے گیس بندرکھنے کااعلان کیااوراب چھتیس گھنٹوں کی بندش کردی  وہ کس طرح گزارا کریں۔۔

ماہرین کے مطابق اگرگزشتہ شب ڈیڑھ بجے پائپ لائن پھٹنے سے گیس کی فراہمی متاثرہوئی تولوڈشیڈنگ کے لیے اٹھارہ گھنٹے انتظار کیوں کیا گیا۔ حکومت کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیئے ۔۔ سماء

میں

سی

فٹبال

جی

سندھ

کر

defeat

آج

britain

moon

games

Tabool ads will show in this div