مائیک مولن کو خط: نواز شریف نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے

اسٹاف رپورٹ


لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیک مولن کو خط پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے


کہتے ہیں معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔۔۔ نواز لیگ کبھی کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی خواہش ہے کہ شاہ محمود قریشی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں


نواز شریف کہتے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی خود مختاری اور سلامتی کو ترجیح دی ہے۔۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اگر حکومت مائیک مولن کو حسین حقانی کے میمو پر کارروائی نہیں کرتی تو اس کا مطلب دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔۔ اور اس پر کمیشن بننا چاہیے۔۔


نواز شریف نے کہا کہ ملکی سلامتي داؤ پر لگي ہوئي ہے۔۔ ايبٹ آباد ۔۔ کمیشن چھ ماہ پہلے بنا تھا لیکن اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ میاں صاحب نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملکی پانی کا سودا کیا۔۔ کارگل جنگ میں بھی خفیہ ہاتھ ملوث تھا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔۔


 نواز شریف نے خواہش ظاہر کی کہ شاہ محمود قریشی ن لیگ میں شامل ہوں اور اس سلسلے بائیس نومبر کو سابق وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔۔ وہ جلسے سے خطاب کیلئے اتوار کو فيصل آباد بھی جائیں گے۔۔ سماء

کا

کو

انڈیا

نے

Obama

paypal

trapped

insurgency

Tabool ads will show in this div