پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

PSX

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 537.79 پوائنٹس کے اضافے سے 37517.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج (منگل کو) حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 537.79 پوائنٹس کے اضافے سے 37517.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 413.29 پوائنٹس کی تیزی سے 21385.38 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 202 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 405 روپے کے اضافے سے 8670 روپے پر بند ہوئی، سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی، نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 100 روپے کمی سے 7400 روپے اور پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 24.24 روپے مندی سے 1557.42 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 73 لاکھ 95 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.02 روپے سے شروع ہوکر 8.12 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 1 کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار حصص کے سودے 32.39 روپے سے شروع ہو کر 32.50 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 35 لاکھ 63 ہزار 220 حصص کا کاروبار ہوا، جس کا تجارتی حجم 9 ارب 58 کروڑ 4 لاکھ 97 ہزار 641 روپے رہا، مارکیٹ کیپیٹل 74 کھرب 19 ارب 50 کروڑ 9ہزار 4 روپے سے بڑھ کر 75 کھرب 2 ارب 88 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار 462 روپے ہوگیا۔

فیوچر ٹریڈنگ میں 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 24 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔ اے پی پی

karachi stock exchange

PSX

KSE100 Index

Tabool ads will show in this div