کراچی حیدر آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

Jun 14, 2016

اسلام آباد : ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اور سندھ (حیدر آباد، کراچی، سکھر، میرپور خاص ڈویژن) میں تیز / گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں / آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش (راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش) جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور (سٹی5، ایئر پورٹ 2)، کاکول1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، سبی، کوہاٹ 46، بھکر، جیکب آباد، تربت، رحیم یار خان 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سماء

Wind Storm

Tabool ads will show in this div