ہزارہ صوبے کی تجويز متحدہ کی سياسی شرارت ہے۔ اے این پی
اسٹاف رپورٹر
پشاور: اے این پی کے رہنما افراسیاب خٹک نے ہزارہ صوبے کی تجويز کو متحدہ کی سياسی شرارت قرار ديا ہے۔
ملک میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔
پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ غير آئينی سياسی شرارتوں سے عوام کی حمايت حاصل نہيں کی جا سکتی ۔ عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے کراچی سے پختونوں کی لاشیں بھیجنے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔
افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ بٹگرام، کوہستان اور تورغر اضلاع کے عوام ہزارہ سے الگ ہوکرعليحدہ ڈويژن بنانے کی جدوجہد کر رہے ہيں۔ جس کا اصولی فيصلہ ہوچکا ہے۔ جب وہ لوگ ايک ڈويژن ميں ساتھ نہيں رہ سکتے تو ايک صوبے ميں کس طرح رہيں گے۔ سماٴ