میمو گیٹ کامرکزی کردارمنصوراعجاز کمیشن کے سامنے پیش ہونے پررضامند

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکی شہری منصور اعجاز نے میمو کمیشن کے سامنے پیش ہونے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ منصور اعجاز نے میمو کمیشن کے سامنے میمو سے متعلق تمام حقائق سامنے لانے کے عظم کا اظہار بھی کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سینیر وکیل اکرم شیخ میمو گیٹ اسکینڈل کیس میں منصور اعجاز کی پیروی کریں گے۔ منصور اعجاز کی جانب سے جاری  کردہ بیان کے مطابق میمو کیس میں سپریم کورٹ کے کمیشن کے سامنے ان کے پیش ہونے  سے متعلق اکرم شیخ پاکستانی آئین کے تمام پہلوؤں  اور معاملات کو دیکھیں گے۔

سپریم کورٹ کے احکامات اور مقامی قوانین کے ساتھ مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا۔ منصور اعجاز نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آکر سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے سامنے میمو معاملے کے حوالے سے حقائق سامنے لائیں گے۔ سماء/ایجنسیز

کے

paypal

nyt

wimbledon

Tabool ads will show in this div