پاک افغان سرحد طورخم پر پاکستانی گیٹ کا نقشہ جاری

Jun 13, 2016
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Torkham-Border-Clash-Psh-Pkg-13-06.mp4"][/video] HDL 2300 13-06

اسلام آباد : افغان فورسز نے طورخم سرحد کے زیر تعمیر دروازے پر فائرنگ کی، گیٹ پاکستانی حدود میں 37 میٹر اندر واقع ہے، آئی ایس پی آر نے گیٹ کا نقشہ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان فورسز نے طورخم سرحد پر زیر تعمیر پاکستانی دروازے پر فائرنگ کی، گیٹ پاکستان کی حدود میں 37 میٹر اندر ہے۔

ترجمان پاک فوج نے زیر تعمیر گیٹ کا نقشہ بھی جاری کردیا، جس میں تمام تفصیلات واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے گیٹ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے فوجی اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی، واقعے کے بعد سے دونوں جانب کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ پاکستانی علاقے میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ سماء

TORKHAM

Tabool ads will show in this div