فوجی عدالتوں سےمتعلق نوازشریف کابیان جمہوریت کیخلاف ہے،قائم علی شاہ

اسٹاف رپورٹ
کراچی : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوکی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ملک میں صرف عوام کا راج ہوتا۔


نوازشریف کا فوجی عدالتیں لگانے کا بیان جموریت اورانسانی حقوق کے خلاف ہے۔

وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے قوم کو وژن دیا اوراگران کی حکومت برقراررہتی توملک میں عوام راج کررہے ہوتے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوازشریف کا فوجی عدالتیں قائم کرنے کا بیان جمہوریت اورانسانی حقوق کے خلاف ہے۔


اب ان کے اپنے ساتھی بھی اس بیان کے خلاف بات کررہےہیں۔ وزیراعلی سندھ سے جب کراچی میں سابق صدر پرویزمشرف کے جلسے سے متعلق سوال کیا گیا تووہ برہم ہوگئے اور میڈیا سے گفتگو ختم کر کے چلے گئے۔ سماء

crimes

کیخلاف

comedian

Tabool ads will show in this div