پاک امریکا کشیدگی کی وجہ سی پیک بھی ہے

Jun 13, 2016
1029155-gbx-1453012807-727-640x480 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Aizaz-Ch-On-Afghan-Isb-Pkg-13-06.mp4"][/video] اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی نئی بات نہیں، تعلقات میں خراب کی ایک بڑی وجہ چین سے قربت اور سی پیک بھی ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی دفاع اور خارجہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز نئی بات نہیں، تعلقات میں کشیدگی کی ایک وجہ پاک چین دوستی ہیں، سی پیک بھی پاک امریکا کشیدگی کی ایک وجہ ہے۔ 12004754_1121420647886358_5261992046785593947_n اعزاز چوہدری نے کہا کہ کچھ معاملات پر امریکا سے ہرگز تعاون نہیں کرسکتے، امریکا سے کہا ہے کہ امن کی کوششیں کامیاب ہونے دے اور ایسی کارروائیوں سے گریز کرے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں امن کا خواہاں ہیں، سی پیک کی مخالفت درست نہیں، اس سے صرف پاکستان کو ہی نہیں ،پورے خطے کو فائدہ ہوگا، قندھار سی پیک سے سب سے پہلے فائدہ اُٹھائے گا۔ سماء

CHINA

chabahar port

PAk US Relation

Tabool ads will show in this div