سندھ ہائیکورٹ کاموتی محل اسٹاپ پرقائم سپوراسٹورکھولنےکاحکم

Imtaiz Super Market کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے موتی محل اسٹاپ پر سپر اسٹور کھولنے کی اجازت دے دی،عدالتی حکم میں انتظامیہ اور ٹریفک پارکنگ اور ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک اور پارکنگ کے مسئلے پر بند ہونے والے گلشن اقبال موتی محل اسٹاپ پر قائم سپر اسٹور کو بند رکھنے کا حکم منسوخ کرتے ہوئے اسے کھولنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک اور پارکنگ کے مسئلے پر اسٹور کو دن تین بجے سے رات ساڑھے نو بجے تک بند رکھنے کی پابندی لگائی تھی، جس پر اسٹور انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار کی پٹیشن پر عدالت نے فیصلہ سپر اسٹور کے حق میں دیتے ہوئے پاپندی کو منسوخ کرکے اسٹور کو کھولنے کا حکم دے دیا، اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے انتظامیہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹریفک کنٹرول کریں کاروبار کیوں بندکرایا؟ لوگوں کو پارکنگ کی اجازت نہ دیں۔ چیف جسٹس نے ایس ایس پی ٹریفک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ ہونا آپ کی ناکامی ہے، جو گاڑی پارک کرے، اس کی گاڑی اُٹھائیں یا ہوا نکال دیں، سپر اسٹور بند کرنے مسئلے کا حل نہیں۔ واضح رہے کہ سپر اسٹور کی مالکن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسٹور بند رکھنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، لہٰذا انتظامیہ اسٹور پر سے پابندی ہٹائے۔ سماء

gulshan e iqbal

Imtiaz Super Store

SSP Traffic

Massive Traffic Jam

Parking Issue

Tabool ads will show in this div