پشاور؛ اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور:صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے قبائلی علاقے سے اسلحہ کي پنجاب اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔ دو ملزمان کو دھر لیا گیا۔ پہاڑي پورہ پولیس نے پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کی۔ ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو روکا گیا، تلاشی پر خفیہ خانوں سے بھاری اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلحہ درہ آدم خيل سے پنجاب سمگل کيا جارہا تھا جسے وہاں دہشت گردي کي مختلف وارداتوں ميں استعمال کيا جانا تھا۔ پوليس نے دونوں اسمگلروں کا عدالتي ريمانڈ حاصل کرکے اسلحہ مالک کي تلاش شروع کردي ہے۔ سماء