اورلینڈو واقعہ، ہیلیری اور برنی سینڈز کی مذمت

Orlando Reax Sot 13-06 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Orlando-Reax-Sot-13-06.mp4"][/video] واشنگٹن : ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے بھی اورلینڈو واقعہ کی مذمت کی ہے، جب کہ فرانس کے صدر اولاندے اور پوپ فرانسس نے بھی متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے نے کہا ہے کہ خوفناک قتل عام کے متاثرین سمیت تمام امریکیوں سے دلی ہمدردی ہے، پوپ فرانسس نے قاتلانہ حملے کو حماقت قرار دیا۔ ہلیری کلنٹن نے سانحے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا اور ہم جنس پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جان لیں کے پورے ملک میں ان کے حمایتی موجود ہیں اور وہ خود بھی ان میں سے ایک ہیں۔ دوسری جانب برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ تمام امریکی ظالمانہ حملے سے خوفزدہ اور غمگین ہیں۔ سماء

US Presidential Election

Orlando Firing

Tabool ads will show in this div