کراچی میںسی این جی اسٹیشنز رات دس بجے کھل جائیں گے

اسٹاف رپورٹر


کراچی :  توانائی کے بحران نے لوگوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشز جمعے کی صبح سات بجے تک کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ پھر نہ جانے  کہاں سے گیس آگئی اور نئے فرمان کے مطابق اب سی این جی اسٹیشنز آج رات دس بجے کھول دیئے جائیں گے۔


 سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی این جی اسٹیشن ایسوسی ایشن کے کامیاب مذاکرات میں شہریوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ انہیں گاڑیوں میں سی این جی بھروانے کےلئے کل صبح آٹھ بجے تک کا انتظارنہیں کرنا پڑے گا ۔۔ بلکہ یہ سہولت انہیں آج رات گیارہ بجے کے بعد میسر آسکے گی۔


سندھ بلوچستان میں پہلی چارراتوں تک سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پھربلوچستان کے علاقے اوچھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی اٹھارہ انچ پائپ لائن میں دھماکے سے پھٹنے کی وجہ سے چھتیس گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اوراب اس فیصلے کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔


 کراچی کے شہریوں نے مطالبہ کیاہےکہ حکومت حیلے بہانوں سے انہیں تنگ کرنے کے بجائے بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔ سماٴ

burger

فٹبال

جی

moon

games

online

Tabool ads will show in this div