شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

Mehdi Hassan

کراچی : برصغیر کے عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد مہدی حسن کی چوتھی برسی آج (13 جون بروز پیر کو) منائی جائے گی۔

مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو بھارت میں پیدا ہوئے، انہوں نے 441 فلموں کیلئے گانے گائے، مہدی حسن نے 28 سال تک مسلسل فلموں کیلئے گیت گائے، غزل گائیکی پر عبور ان کی خصوصیت تھی۔

حکومت پاکستان نے مہدی حسن کو ان کی خدمات کے اعتراف تمغہ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جبکہ 1979 میں مہدی حسن کو بھارتی حکومت نے اپنا بڑا ایوارڈ ”کے ایل سہگل“ دیا۔

شہنشاہ غزل کافی عرصہ تک علیل رہنے کے بعد کراچی میں 13 جون 2012ء  کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ اے پی پی

 

folk singer

Ghazal Singer

Tabool ads will show in this div