پیپلز پارٹی سینٹ اور عام انتخابات قبل از وقت کرانے پر تیار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پیپلز پارٹی سینٹ اور عام انتخابات قبل از وقت کرانے پر تیار ہو گئی۔ عام انتخابات کیلئے نگران سیٹ اپ پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔


 صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری کے وسط اور عام انتخابات بجٹ کے بعد اکتوبر میں کرائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں قانونی ماہرین نے رائے دی کہ آئین کے تحت سینٹ انتخابات ایک ماہ قبل کرائے جا سکتے ہیں اور ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری نے تیس جنوری تک، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آخری بجٹ پیش کرنا پیپلز پارٹی کا حق ہے، عوام دوست بجٹ ہر حال میں پیش کیا جائے گا۔ عام اتنخابات کیلئے نگران سیٹ اپ پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق، اجلاس میں خالی نشستوں پر جلد انتخابات کرانے اور نئے صوبوں کے قیام کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔  اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کمیٹی نے واضح کیا کہ آئين ميں صدر کو استثني حاصل ہے، اس سلسلے ميں کسي قسم کي تشريح يا وضاحت کي ضرورت نہيں۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر سوئس عدالتوں کو خط نہ لکھنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پانچ رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری ہونے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے قبل، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ون آن ون ملاقات کی اور پارٹی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سماء

اور

پر

Burns Road

دسترخوان

Nawaz Sharif

screening

Tabool ads will show in this div