مصطفیٰ کمال کا ایدھی سینٹر کا دورہ، عبدالستار ایدھی کی عیادت
کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایدھی سینٹر میں معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی ملک کیلئے جو خدمات ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، اللہ ان کو صحت دے اور ان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کمزور ہیں، اللہ کرے جلد صحت یاب ہوں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔ سماء