شہریوں کوسہولتیں ملیں یا نہیں،سندھ سرکارچین کی نیند سوئےگی
کراچی: سندھ کے بجٹ میں وزیراعلیٰ اور گورنرہاؤس کے مزے آگئے۔دونوں ہاؤسز پر پچاس کروڑ سے زیادہ خرچ ہوں گے۔
سندھ کے بجٹ میں ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں کے لیے پانچ ارب مختص کئے گئے ہیں۔اسپیکر کے سرکاری گھر پر پینتالیس کروڑ سے زیادہ لگیں گے۔
سندھ کے وزیراعلی کے گھر کواچھا بنانے پر12 کروڑ خرچ کیے جائیں گے۔ یہی نہیں سی ایم ہاؤس کے معاملات دیکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے 20 کروڑ کا نیا سیکریٹیریٹ بنایا جائے گا۔
گورنر ہاؤس کےملازمین کےلیے48 فلیٹ بنانےکےلیےقریباً20 کروڑ دیے جائیں گے۔ اراکین سندھ اسمبلی کو بھی ایک ایک فلیٹ ملے گا اور اس منصوبے پر خزانے کو پانچ ارب روپے کاجھٹکا لگے گا۔ سماء
Sindh assembly
governor house
CM House
تبولا
Tabool ads will show in this div