آصفہ بھٹوکالیاری کادورہ،گندگی کی صورتحال پربرہمی کااظہار
کراچی:سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹوزرداری نےلیاری اور وزیرمینشن کا اچانک دورہ کیا اوروہاں کی صورتحال پر ناگواری کااظہار کیا۔
آصفہ بھٹو کی لیاری آمد پر وہاں کے افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شہری انھیں اپنے درمیان پاکر خوش ہوئے۔ لیاری کےعوام نے آصفہ کے سامنے شکایتوں کےڈھیرلگادیے۔ انھوں نے آصفہ کوبتایاکہ آپ کی والدہ نےپانی کیلئے40کروڑروپےدیےلیکن کچھ نہیں ہوا۔
آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ لیاری کے دورے میں گندگی ٹھکانے لگانے کے نامناسب طریقہ کار کانوٹس لیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ صورتحال میں بہتری کے لیے متعلقہ حکام کےساتھ مل کرکوششیں کررہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ وہ لیاری کے عوام کے مسائل حل کرنے اور انھیں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔ سماء