وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

Jun 11, 2016

chinese-envoy-ishaq-dar-1000x586

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو پاک چین تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اور چینی سفیر کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک اقتصادی تعاون پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور مستقبل میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار سے ہالینڈ کی کمپنی آر ایف سی کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی جس میں ہالینڈ کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سماء

ECONOMIC CORRIDOR

finance minister

Pak China relations

Chinese Ambassador

Tabool ads will show in this div