عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد 35فیصد اضافہ ہوا

Jun 11, 2016
a0681cbe-0032-4f98-9140-9e40d100ef5d تہران : ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ملکی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمد میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی ایجنسی کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمد میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی پیٹروکیمیکل کمرشل کمپنی( پی پی سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی شریفی نیک نفس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں پینتیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی پیٹروکیمیکل مصنوعات میں مزید اضافے کے لیے پیداواری صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا، مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کی کمپنی یورپی ملکوں میں اپنے مزید نمائندہ دفاتر قائم کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے دوران ایران نے دنیا کے مختلف ملکوں کو1 کروڑ 80 لاکھ ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کیں جبکہ اس سال توقع ہے کہ 5کروڑ 47 لاکھ ٹن پیٹروکیمیکل اشیا برآمد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت 6 کروڑ 10 لاکھ ٹن پیٹروکیمیمکل اشیا تیار کر رہا ہے جسے آئندہ دس برس کے دوران 16 کروڑ ٹن تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سماء

EUROPEAN UNION

Tabool ads will show in this div