پنوں عاقل،نہرمیں35فٹ چوڑا شگاف،پاک فوج امدادی کارروائیاں

Pano Aqil Erosion Pkg 11-06 Ayaz پنوں عاقل : پنوں عاقل کے قریب نہر میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑ جانے سے بیس سے زائد دیہات اور سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئی،پاک فوج کی جانب سے شگاف پر کرنے کی کوششیں جاری  ہیں۔ پنوں عاقل میں رات گئے نہر کا کمزور بند ٹوٹا گیا، جس سے بیس دیہات کا نقشہ ہی بدل گیا، کورائی مائنر میں تیس فٹ چوڑے شگاف کے باعث سبزی کی فصلیں زیر آب آگئیں، مورایہ کنڈہ،محراب جسکانی، گاؤں رسول بخش اور دیگر علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر گئے۔ پاک افواج کے دستے بروقت متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے، لیکن محکمہ آبپاشی کے عملہ کو پانچ گھنٹے بعد ہوش آیا۔ شگاف پُر کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، لیکن پانی کا رساؤ جاری ہے۔ محکمہ آبپاشی کے افسران شگاف کے مقام پر پہنچے تو مقامی آبادی کے متاثرین نے ایریگیشن افسران کےسامنے احتجاج کیا جس کے بعد غفلت برتنے میں محکمہ آبپاشی کے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ سماء

rescue operation

canal

pano aqil

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div