محمدعلی کی یادیں امرہوگئیں

INT MOHAMMAD ALI SPEECHES PKG 11-06

کینٹکی: لیجنڈ باکسر محمد علي نہ رہے ليکن ان کي ياديں امر ہوگئيں۔ محمد علی سینٹر لوئی ویل میں بين المذاہب تعزيتي تقريب کا اہتمام ہوا جس میں چودہ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ سابق صدر بل کلنٹن سمیت مختلف شخصیات نے محمد علی کی باکسنگ رنگ کے اندر اور باہر کی شاندار خدمات کی تعریف کی۔ وفات کے بعد محمد علي کا آبائي شہر يادوں سے آباد ہوا۔سياسي،مذہبي اورسماجي شخصيت اسپورٹس آئيکون کو خراج عقيدت پيش کرنے ايک چھت تلے جمع تھيں۔ تقريب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

سابق صدربل کلنٹن نے کہا محمد علي کي جتني تعريف کي جائے کم ہے۔اس موقع پر انہوں نے ايک دلچسپ واقعے کا ذکر کيا۔۔جس پرشرکا بے ساختہ ہنس پڑے۔

بلي کرسٹل کے جملوں پر بھی لوگ مسکرا دیے۔ انہوں نے کہا کہ محمد علي کو علم ہوتا تھا کہ وہ کس کو ناک آؤٹ کريں گے۔۔

محمد علي کي بيوہ لوني علي نے سلام سے کلام کا آغا کيا اور کہا کہ محمد علي زندگي نے آنحضرت کي تعليمات پرعمل کرکے گزاری۔

امام زيد شاکر نے خصوصي دعا کےذريعے تقريب کا اختتام کيا۔ سماء

funeral prayers

Muhammad ali

legend boxer

Kentucky

Tabool ads will show in this div