عظیم عہد تمام ہوا، محمد علی سپرد خاک

M ALI FUNERAL 1000 PKG 11-06

کینٹکی: باکسنگ کنگ محمد علی کو آبائی شہر لوئی ویل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ میت کے ہمراہ تئیس میل طویل جلوس شہر کے مختلف مقامات سے گزرا۔ پرستاروں نے خوب پھول نچھاور کیے۔ کروڑوں دلوں پہ راج کرنے والے کنگ آف رنگ کي تدفين لوئي ويل کے کے ايف سي يم سينٹر ميں کي گئي۔ پرستاروں نے میت پر خوب پھول نچھاور کیے۔

ali

عظيم ہيوي ويٹ باکسرمحمد علي کي نماز جنازہ فيڈم ہال ميں گذشتہ روز ادا کي گئی تھی۔ ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے پاسز لے کرنماز جنازہ میں شرکت کي۔امريکا ميں پاکستاني سفير جليل عباس جيلاني بھي نماز جنازہ میں شريک ہوئے۔

عظیم باکسر کی تدفین میں سابق امريکي صدر بل کلنٹن ، ترکي کے صدر طيب اردگان اور مشہور کاميڈين بلي کرسٹل  کے علاوہ سفارتکاروں ، اہل خانہ ، دوستوں اور لاکھوں مداحوں نے شرکت کي۔ سماء

 

BOXER

Muhammad ali

legend boxer

Louisville

Tabool ads will show in this div