عام انتخابات کرانے پر نواز شریف سے بات ہوسکتی ہے،صدر آصف زرداری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ملک میں عام انتخابات اکتوبر میں کرانے کیلئے پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتوں میں اتفاق ہوگیا ہے۔ صدر زرداری کہتے ہیں کہ اس معاملے پر نوازشریف سے بات ہوسکتی ہے۔

ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے سے متعلق خبر سماء نے جمعرات کو بریک کی اور اپنے ناظرین کو سب سے پہلے باخبر رکھنے کی روایت برقرار رکھی۔


جمعہ کو صدر زرداری کی زیر صدارت حکومت کے اتحادی رہنماؤں کا اجلاس ایوان صدر میں ہوا۔ جہاں کئی گھنٹے مشاورت کی گئی جس کے بعد سینیٹ انتخابات فروری کے وسط اور عام انتخابات اکتوبر میں کرانے کی تجویز پر اتفاق کرليا گيا ہے۔

اس سے پہلے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ صدر کا کہنا تھا کہ حالات کچھ بھی ہوں۔ پیپلز پارٹی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

ایک انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ اکتوبر میں عام انتخابات کرانے کیلئے نواز شریف سے بات ہوسکتی ہے۔ تمام اختیارات پارلیمنٹ کو سونپ دیئے ہیں۔


پارلیمنٹ مشرف کے ٹرائل کے بارے میں فیصلہ کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور ریلوے سمیت بعض سرکاری ادارے تباہ نہیں کمزور ہوئے ہیں اور حکومت ان کی بحالی کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ سماء

پر

سے

helps

opposition

Tabool ads will show in this div