محمد علی کا سفرآخرت آج شام

M ALI FUNERAL 2400 PKG 09-06 RAHEEL

کینٹکی:لیجنڈ باکسر محمد علی کو آج مٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن کاسفر آخرت پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجےجنازہ گاہ سے شروع ہوگا۔ محمد علی کی فیملی اورچند قریبی لوگ ان کی نماز جنازہ ادا کریں گے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد لوئی ویلے کی سڑکوں سے انیس میل لمبا سفر شروع کیا جائے گا۔عظیم باکسر کا تابوت شہر کی اہم شاہراہوں، محمد علی بولیوارڈ، ان کے آبائی گھر اور زندگی کے سفرمیں اہمیت کے حامل مقامات سے گزرتا ہوا کے ایف سی یم سینٹر پہنچے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے مختلف عقائد کے ماننے والوں کیلئے جنازے کی رسومات منعقد ہونگی۔

عظیم باکسر کے جنازے میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی اور ترک صدر طیب ارودگان سمیت دیگر اہم شخصیات  شرکت کریں گی۔سابق امریکی صدر بل کلنٹن محمد علی کیلئے تعریفی کلمات ادا کریں گے۔

لیجنڈ باکسر کے اہلخانہ سمیت مخلتف مذاہب کے رہنما اوراداکار بلی کرسٹل خراج عقیدت پیش کریں گے۔ جہاں سے عظیم باکسر کو ان کی آخری آرام گاہ کیو ہل سیمٹری پہنچایاجائیگا جہاں کنگ آف رنگ کی باقاعدہ تدفین ہوگی۔ سماء

Muhammad ali

legend boxer

funeral of muhammad ali

Kentucky

Tabool ads will show in this div