مکی آرتھر نے پاکستان کو صف اول کی ٹیم بنانے کا عزم کرلیا

Mickey Arthur Media Talk Lhr PKG 09-06 لاہور: قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے کرکٹ جنون سے واقف ہوں ۔ پہلا ٹارگٹ ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر بنانا اور ون ڈے رینکینگ بہتر بنانا ہے ۔ مکی آرتھر کی بورڈ کے بڑوں کے ساتھ بیٹھک لگی ۔ خوب صلاح مشورے ہوئے ۔ نئے ہیڈ کوچ کہتے ہیں سلیکشن کمیٹی سے ان کا مسلسل رابطہ رہا ہے۔ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ میری سلیکشن پینل کے ساتھ اچھی کیمونکیشن ہے ٹیم سلیکشن کے دوران میرا ان سے مسلسل رابط رہا ہے ۔ کھلاڑیوں کو رول دونگا اور اگر وہ تسلسل کے ساتھ کھیلیں گے تو ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ مکی آرتھر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں سے کیسے کام لینا ہے۔ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کہتے ہیں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کب تک بہتر ہوگی اس کا لیے وقت نہیں دے سکتا شارٹ پلان جیتنا اور لانگ ٹرم پلاننگ کے لیے زیادہ عرصہ کھیلنے والے کھلاڑی تیار کرنا ہوگا ۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ برصغیر سے باہر کی پچز پر کھیلنا آسان کام نہیں ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل دو ہفتے کا کیمپ تیاری میں مدد دے گا ۔ سماء

MICKEY ARTHUR

Tabool ads will show in this div